اسد عمر نےکہا ہے کہ سیاسی میدان میں موجودہ حکومت خان صاحب کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز گل کو برہنہ کر کے تشدد کیا گیا، عمران خان کے خلاف شہباز گل سے جھوٹا بیان لکھوایا جائے لیکن شہباز گل نہیں لکھ کر دے رہا ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کا پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے رمضان میں کیے، میدان میں آو اور لیکشن کروں۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی میدان میں موجودہ حکومت خان صاحب کا مقابلہ نہیں کر سکتی، ان کا ہم عدالتوں میں بھی مقابلہ کرے گے۔