ملک کے وکلا اور اسٹوڈنٹس عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہاشم ڈوگر

صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ ملک کے وکلا اور اسٹوڈنٹس عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ عمران خان کی موجودہ تحریک کے نتیجے میں سب سے بڑی بریک تھرو یہ ہے کہ ملک کے وکلا اور سٹوڈنٹس ان کے ساتھ کھڑے ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کون کہتا ہے کہ لانگ مارچ کے لیے ڈی چوک جانا ضروری ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور اسلام آباد موٹر وے، پشاور اسلام آباد موٹر وے اور جی ٹی روڈ پہ عوام کا جم غفیر ہی کافی ہو گا۔

 

Best Car Accident Lawyer