ملک کے معاشی اور سیاسی حالات مزید بگڑتے جارہے ہیں، عمران اسماعیل


عمران اسماعیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ملک کے معاشی اور سیاسی حالات مزید بگڑتے جارہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ لندن کے فلیٹس میں موجود کیمپ آفیس سے ایک مفرور شخص پاکستان کے اداروں پر حملے کررہا ہے ان کے رشتہ داروں کو پکڑ کر وزارتیں دی جارہی ہیں۔

‘ساری قوت صرف عمران خان پر مرکوز ہے’

انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی اور سیاسی حالات مزید بگڑتے جارہے ہیں، جس نے کبھی اسکول میں داخلہ نہیں لیا وہ وزیرداخلہ بن کر گیدڑ بھبکیاں دے رہا ہے۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے ٹوئٹر پر مزید کہا کہ ساری قوت صرف عمران خان پر مرکوز ہے۔

مجھ سے انتقام لینے کے لیے پاکستان کا بھٹہ بٹھا دیا گیا، نواز شریف

گزشتہ روز لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا تھا کہ میرے دور میں عوام خوش اور مطمئن تھے لیکن مجھ سے انتقام لینے کے لیے پاکستان کا بھٹہ بٹھا دیا گیا ہے اور عمران خان کے دور میں ہر چیز مہنگی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کرتے پاکستان کو آگے بڑھنے سے روک دیا گیا، ہمارے دور میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عوام کی دسترس میں تھیں، ہمارے دور میں بننے والی موٹر ویز اور خوشحالی پر بھی اعتراض کیا گیا، انسداد دہشت گردی کے لیے ہماری کاوشوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا، ہم نے ملک کو ایٹمی طاقت بنا کر اس کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔

قائد مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران خان نے آتے ہی ملک کی معیشت تباہ و برباد کر دی، ایبسولیوٹلی ناٹ کا لفظ استعمال کرنے والے کو بتانا چاہتا ہوں کہ اصل ایبسولیوٹلی ناٹ تو ہم نے کہا تھا۔

نوازشریف نے انکشاف کیا تھا کہ مجھے پلیٹ میں رکھ کر 5 ارب ڈالر کی پیشکش کی گئی تھی لیکن ہم نے کہا ایبسولوٹلی ناٹ کہا اور بتایا کہ پاکستان کی عزت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

Best Car Accident Lawyer