ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن


بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

نیشنل گرڈ میں خرابی سے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل گرڈ میں خرابی کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند ہوگئی ہے جبکہ سندھ میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔

پاور ڈویژن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک کے جنوبی ٹرانسمیشن سسٹم میں حادثاتی خرابی کے باعث متعدد جنوبی پاور پلانٹس مرحلہ وار ٹرِپ ہو رہے ہیں جس سے ملک کے جنوبی حصے میں بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ آ رہی ہے۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ وزارتِ توانائی پوری تندہی سے خرابی کی وجہ کی تفتیش کر رہی ہے، جلد از جلد بجلی کے نظام کو مکمل بحال کر لیا جائے گا۔

بلوچستان میں بجلی کی فراہمی معطل

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بجلی کی سپلائی معطل ہے جہاں تقریباً 28 اضلاع بجلی سے محروم ہیں۔

کیسکو حکام کے مطابق گڈو، دادو، خضدار اور ڈجی خان، لورلائی سے 220 کے وی متاثر ہونے کے باعث بلوچستان کے تمام گریڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

کیسکو حکام نے بتایا کہ نیشنل گریڈ سے بجلی بحال ہوتے ہی کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں بجلی بحال کردی جائے گی۔

Best Car Accident Lawyer