ملک کے بیشتر شہروں میں کیبل پر بول نیوز کی نشریات ایک بار پھر بند کی جا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کئی کیبل آپریٹرز نے اپنے شہروں میں بول نیوز کی نشریات بند کر دی ہیں۔
بول نیوز کی نشریات ضلع سرگودھا میں بند کر دی گئی ہیں۔
جھنگ اور بورے والا میں بھی بول نیوز کو بند کر دیا گیا۔
بول نیوز کی نشریات ایک بار پھر بند ہونے سے شہریوں میں غم و غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔
صدر پریس کلب مہر آصف حنیف
مہر آصف کا اس موقعے پر کہنا ہے کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر پابندی لگا کر دنیا کو کیا پیغام دے رہی ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ نیوز چینلز کو بند کرنا کئی ہزار خاندانوں کو بیروزگار کرنا ہے۔
صدر پریس کلب نے کہا کہ بول نیوز نے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز بلند کی، حکومت فی الفور نیوز چینلز پر عائد پابندیاں ختم کرے۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل عمران خان کا جلسہ شروع ہونے سے پہلے اٹک، سرگودھا، سانگھڑ، شکارپور اور بلوچستان میں بھی بول نیوز کی لائیو ٹرانسمیشن کو روک دیا گیا تھا۔