پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت مسلسل تباہی کا شکار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے لکھا کہ تمام قوانین کو روند کر ایک مفرور اسحق ڈار کو درآمد کرکے وزیر خزانہ لگایا گیا اور دعویٰ تھا کہ بس اب ڈالر کی ایسی کی تیسی پھر جعلی طور پر ڈالر نیچے آیا لیکن یہ ڈرامہ صرف چند دن کا رہا۔
تمام قوانین کو روند کر ایک مفرور اسحق ڈار کو درآمد کرکے وزیر خزانہ لگایا گیا،دعویٰ تھا کہ بس اب ڈالر کی ایسی کی تیسی پھر جعلی طور پر ڈالر نیچے آیا لیکن یہ ڈرامہ صرف چند دن کا رہا اور اب مسلسل روپے کی قدر کم ہو رہی ہے ملک کی معیشت مسلسل تباہی کا شکار ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 19, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ اب مسلسل روپے کی قدر کم ہو رہی ہے اور ملک کی معیشت مسلسل تباہی کا شکار ہے۔