ملک کو سب سے زیادہ حقیقی آزادی کی ضرورت ہے، عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو سب سے زیادہ حقیقی آزادی کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں اور پارٹی رہنماوں کا اجلاس ختم ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی صورتحال پر حکمت عملی ترتیب دی گئی، عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو حقیقی آزادی مارچ کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت دی اور اسحاق ڈار کی واپسی کو این آر او ٹو قرار دے دیا۔

عمران خان نے پارٹی ترجمانوں اور رہنماوں کو آزادی مارچ پر گائیڈ لائنز دیتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کا وقت آگیا ہے، ملک کو سب سے زیادہ حقیقی آزادی کی ضرورت ہے۔

عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کا مقصد اپنے مقدمات ختم کرنا ہے، عوام شہباز شریف حکومت سے تنگ آچکی ہے جبکہ میری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے میں عوام کا مقدمہ لڑ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اکتوبر کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں آزادی مارچ آئے گا اور عوام بھرپور انداز میں ہمارا ساتھ دے گی۔

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ قوم نے این آر او زدہ حکومت کا اصلی چہرہ دیکھ لیا ہے۔

Best Car Accident Lawyer