کل بروز 29 اگست 2022 سوموار کو لاہور سمیت ملک بھر میں یکم صفر المظفر ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس چیئر مین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی صدارت میں اتوار کی شام ایوان اوقاف میں منعقد ہوا جس میں لاہور سمیت ملک بھر سے ماہ صفر المظفر 1444ھ کے چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں وصول کی گئیں۔
مرکزی اجلاس کی معاونت کے لیے اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، کراچی میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے۔
چیئر مین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے ماہ صفر المظفر کا چاند دکھائی دینے کا باضابطہ طور پر اعلان کیا۔