وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں اقتدار کی جنگ جاری ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کےلیے ملک کو محفوظ بنانا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 50کی دہائی سے اب تک حکمرانوں نے غلطیاں کی ہیں، ایسےایسےمسئلے جو حل ہوسکتے تھے مگر نہیں کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ دہائیوں کی غلطیوں کا کڑاپھل ہم کھا رہے ہیں اور اس ماحول کو بحیثیت قوم ہم برداشت نہیں کرسکتے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اقتدارکی جنگ بعد میں بھی لڑی جاسکتی ہے کیونکہ اس وقت سوا3کروڑپاکستانی کھلےآسمان تلے بیٹھےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو نہیں معلوم زندگی کہاں لے جائیگی کیونکہ ان کے پاس نہ فصلیں ہیں، نہ گھر، سب کچھ تباہ ہو گیا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اس ملک میں اقتدار کی جنگ جاری ہے، صوبائی حکومت کو عوام کے مسائل کو حل کرنا چاہیے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سوات کے لوگ امن کے لیے احتجاج کرتے ہوئے بازاروں میں نکل آئے اور اچھی بات ہے جمہوری معاشرے میں ایساہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے موجودہ مسائل پر ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔