ملک میں احتساب نام کی کوئی چیز نہیں رہی، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب نام کی کوئی چیز نہیں رہی۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم، پی ٹی آئی نے ملک تباہ کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ اور سابقہ حکمرانوں کی پالیسیوں میں کوئی تضاد نہیں، حکمرانوں کے ہاں عوام کی فلاح و بہبود کا ایجنڈا پہلے تھا نہ اب ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو لڑاؤ اور تقسیم کرو کی سیاست سے پولرائزیشن خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے، ملک ہولناک معاشی، سیاسی اور سماجی بحرانوں کی زد میں ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ معیشت آئی ایم ایف سیاست جاگیرداروں اور وڈیروں کے کنٹرول میں ہے، سیکولر لابیز ملک کی سماجی اقدار کو تباہ کرنے کے در پہ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں قانون کی بالادستی کا تصور ختم ہو چکا ہے، یہاں احتساب نام کی کوئی چیز نہیں رہی۔

Best Car Accident Lawyer