پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں آج شہری اور انسانی حقوق کھلے عام ضبط ہو رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ چھاپے، گرفتاریوں اور تشدد کے زریعے میڈیا کی آواز بند کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوٹس صرف عمران خان کے بیان پر لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عدالتیں اپنے شہریوں کے حقوق، ان کی آزادی اور جان و مال کا تحفظ کرتی ہیں، عدالتوں کا وقار ڈنڈے کے زور پر بلند نہیں ہوتا۔
ملک میں آج شہری اور انسانی حقوق کھلے عام ضبط ہو رہے ہیں۔ چھاپے، گرفتاریاں، تشدد، میڈیا کی آواز بندی۔ لیکن نوٹس لیا گیا صرف عمران خان کے بیان پے۔
عدالتیں اپنے شہریوں کے حقوق ، ان کی آزادی اور جان و مال کا تحفظ کرتیں ہیں۔ اور پھر وقار بلند ہوتا ہے عدالتوں کا۔ ڈنڈے کے زور پر نہیں۔— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) August 22, 2022
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ جمہوریت میں ہم غیرت مندوں کی آواز کو کیسے دبا سکتے ہیں؟ ہمارے آئین کے تحت اظہار رائے کی آزادی کی ضمانت ہونی چاہیے۔
How can we muzzle voice of desent in a democracy! Freedom of speech has to be guaranteed under our Constitution. https://t.co/Rh7oDbfUAr
— Shaukat Tarin (@shaukat_tarin) August 22, 2022
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس بول نیوز کے اینکر پرسن جمیل فاروقی کو لیکر کراچی ایئرپورٹ پہنچی جہاں ملک کے عام شہریوں نے جمیل فاروقی کی ویڈیو ریکارڈ کی۔
کراچی ایئرپورٹ پر ریکارڈ کی جانے والی ویڈیومیں جمیل فاروقی کی گردن، بازوں سمیت جسم کے دیگر حصوں پر تشدد کے واضح نشانات دیکھے گئے۔