ملک میں آبی وسائل کا فروغ ہم سب کی ذمہ داری ہے، خورشید

خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں آبی وسائل کا فروغ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے واپڈا ہاؤس کا دورہ کیا جہاں وفاقی وزیر آبی وسائل کو واپڈا کے زیر تعمیر منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر آبی وسائل کو واپڈا کے زیرِ تعمیر منصوبوں پر سیلاب کے بعد کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی(ریٹائرڈ) نے وفاقی وزیر کو ملک میں پانی کی ابتر صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پانی کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے ڈیمز کی تعمیر کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔

سجاد غنی نے مزید کہا کہ حالیہ سیلاب سے مہمند اور داسو منصوبوں پر تعمیراتی کام متاثر ہو ا ہے، بھر پور کوشش ہے کہ اِن منصوبوں پر جلد سے جلد تعمیراتی کام بحال کیا جائے۔

وفاقی وزیرآبی وسائل نے سیلاب کے بعد زیر تعمیر منصوبوں پر ممکنہ تاخیر سے بچنے کیلئے واپڈا کے پلان پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں آبی وسائل کا فروغ ہم سب کی ذمہ داری ہے، سیلاب کی روک تھام، زراعت کیلئے پانی کی فراہمی اور کم لاگت پن بجلی کیلئے آبی ذخائر کی تعمیر نہایت اہم ہے۔

Best Car Accident Lawyer