ملک بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی کی صورتحال دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے جس کے پیش نظر یومیہ ہزاروں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔
محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گز شتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے342 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 8ہزار70 ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پشاور میں سب سے زیادہ 198 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مردان میں 67 اور کوہاٹ میں ڈینگی کے 18 سامنے آئے ہیں۔
محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اب تک ڈینگی سے7 اموات ہوچکی ہیں۔