ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان، الرٹ جاری

ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان ہونے کی صورت میں  فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن  نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن  کا کہنا ہے کہ آج سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں ہو سکتی ہیں جبکہ یہ سلسلہ 28 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق بارشوں سے کوہ سلیمان کے علاقوں میں مزید تباہی آسکتی ہے جبکہ پہلے ہیسیلابی پانی نے قریبی علاقوں میں تباہی مچا دی، سیکڑوں افراد ہلاک، ہزاروں جانور بھی بہہ گئے ہیں۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے بتایا ہے کہ دریائے سندھ اور دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ تونسہ، سکھر، گدو کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، نوشہرہ اور کوٹری کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور کالا باغ، چشمہ کے مقام پر کم درجے کا سیلاب ہے۔

دریائے سندھ  میں صورتحال:

دریائے سندھ میں سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب موجود ہے جس کی پیش نظر سکھر بیراج سے پانچ لاکھ 79 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گذر رہا ہے  ۔

سیلابی ریلے نے کچے کے علاقے میں تباہی مچادی ہے جبکہا لف کچہ، مہر گوٹھ سمیت درجنوں دیہات زیر آب آگئے ہیں۔

سیلاب کے باعث ہزاروں ایکڑ اراضی پر موجود کپاس اور سبزیوں کی فصلیں ختم ہوگئیں  جبکہپنوعاقل سلطان پور میں سیم نالے کا شگاف چار سو فٹ چوڑا ہوگیا ہے جس سے  نکلنے والے پانی نے درجنوں دیہات کو ڈبو دیا ہے۔

Best Car Accident Lawyer