ملک بھر میں 74ویں یوم آزادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں اور جشن آزادی سے پہلے ہی ہر گلی، محلے میں جیسے سبز ہلالی پرچموں کی بہار آئی ہوئی ہے۔ رواں برس عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث یومِ آزادی تھوڑا مختلف ہے لیکن حال ہی میں ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم ہونے سے ہر جگہ اسٹالز دکھائی دے رہے ہیں اور عوام کا جذبہ دیدنی ہے۔ یوم آزادی سے پہلے ہی لوگوں کی بڑی تعداد پرچم اور جھنڈیاں خریدتے دکھائی دی جبکہ اس موقع پر وزارت صحت نے تقریبات کے انعقاد اور شرکت کے حوالے سے خصوصی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔