ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے 900 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 14جون سے اب تک بارشوں اور سیلاب سے 903افراد جاں بحق جبکہ ایک ہزار293افراد زخمی ہوئے ہیں۔
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ سیلاب اور بارشوں سے بلوچستان میں 230، سندھ میں 293، پنجاب میں 164، آزاد کشمیر میں 37 اور گلگت بلتستان میں 9 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں سیلاب سے4لاکھ 95ہزار259مکانات کو مکمل اور جزوی نقصان پہنچا ہے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 15 ہزار117 ، پنجاب میں 84ہزار106 اور سندھ میں3لاکھ 68ہزار233 مکانات کو مکمل اور جزوی نقصان پہنچا ہے۔
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ بلوچستان میں سیلاب سے 710 کلومیٹر شاہراہیں متاثر ہوئیں جبکہ سندھ میں 2ہزار281اعشاریہ 5 کلو میٹر، پنجاب 37،خیبر پختونخوا 6اعشاریہ 5اور گلگت بلتستان میں 2کلومیٹر شاہراہ متاثر ہوئیں۔
این ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ پولیس ٹیمیوں نے سیلابی علاقوں سے اب تک 10ہزار 787افرادکو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔