ملتان میں 28 سالہ خاتون نے 70 سالہ بزرگ سے شادی کر لی۔جوڑے نے سید باسط علی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ یہ شادی محبت کی ہے جب کہ خاندان والوں کی طرف سے بھرپور مخالفت کی گئی تھی۔28 سالہ ثمینہ کا کہنا ہے کہ ارشد بہت اچھے انسان ہیں اور اسی خوبی کی وجہ سے ان کی طرف مائل ہوئی۔میری سہیلیوں نے رشتہ طے ہونے کے بعد بھی کہا کہ وہ تم سے بہت بڑے ہیں لیکن میں نے کہا کہ اگر اپنے ہم عمر سے شادی کروں اور وہ مجھے خوش نہ رکھے تو ایسی شادی کا کیا فائدہ۔
یہ مجھ سے عمر میں بڑے ہیں ، نیک انسان ہیں اس لیے میرا بہت خیال بھی رکھتے ہیں اور میں اپنے شوہر کے ساتھ بہت خوش ہوں،میں کچھ بھی کہہ دوں یہ برا نہیں مناتے۔یہ میری کسی بات کو دل پر نہیں لیتے،ایسا انسان آج کل کے زمانے میں ملنا مشکل ہے میں تو ان کا فرشتہ کہوں گی۔
بیگم صاحبہ کی تعریفیں سن کر ان کے شوہر ارشد کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔70 سالہ ارشد نے کہا کہ مجھے ثمینہ سے پرانی محبت ہے۔
جب یہ پیدا ہوئیں تو میں نے کہا کہ ان سے ہی شادی کروں گا اور اللہ کے حکم سے ہماری شادی بھی ہو گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ میری بیوی میرا بہت خیال رکھتی ہیں، میں رات کو جب تک نہ آؤں یہ نہیں سوتی،میں جہاں بھی جاؤں ان کے لیے کوئی نہ کوئی تحفہ لے آتا ہوں۔اگر یہ ناراض ہو تو گانا گا کر منانے کی کوشش کرتا ہوں۔اللہ نے مجھ پر خاص کرم کیا ہے جو ثمینہ سے شادی ہوئی۔میں سب کو یہی مشورہ دوں گا کہ اگر محبت کرو تو اسے انجام تک بھی پہنچاؤ۔جوڑے نے مزید بتایا کہ رشتہ داروں کی جانب سے ہماری شادی کی بہت مخالفت کی گئی،شادی کو بہت عرصہ ہو گیا ہے لیکن ابھی بھی ناراضگیاں قائم ہیں۔خ