ملتان؛ نشتر اسپتال میں موجود لاوارث لاشوں کو مختلف علاقوں میں دفنانے کا فیصلہ


ملتان؛ نشتر اسپتال میں موجود لاوارث لاشوں کو مختلف علاقوں میں دفنانے کا فیصلہ

ملتان: نشتر اسپتال سے رات کے اندھیرے میں لاوارث لاشوں کی منتقلی شروع ہوگئی ہے جب کہ لاشوں کو مختلف علاقوں میں دفنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نشتر اسپتال میں موجود لاوارث لاشوں کی رات کے اندھیرے میں منتقلی شروع ہوگئی ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری ڈیڈ ہاؤس میں تعینات ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نشتر اسپتال میں موجود لاوارث لاشوں کو مختلف علاقوں میں دفنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ مختلف تھانوں کی پولیس لاشیں وصول کرنے نشتر اسپتال پہنچ گئی ہے۔

میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا ہے جب کہ لاشیں دفنانے کے بعد میڈیا کو وہاں وزٹ کروایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملتان پولیس نے نشتر اسپتال سے 46 لاوارث لاشیں فراہمی کے لیے رابطہ کیا تھا جب کہ لاوارث لاشوں کی تدفین کے لئے قبریں بھی تیار کرلی گئیں ہیں لیکن نشتر انتظامیہ نے لاشیں دینے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاشیں دفنانے کے عمل میں یونین کونسلوں کے سیکرٹریز اور ایدھی کی بھی خدمات لی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب طارق زمان گجر نے نشتر وزٹ کے دوران لاشوں کی تدفین کا حکم دیا تھا جب کہ 7 روز گزرنے کے باوجود بھی لاوارث لاشوں کی تدفین نہیں ہوسکی ہے۔

Best Car Accident Lawyer