معیشت خطرناک طریقے سے نیچے کی طرف جا رہی ہے، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ معیشت خطرناک طریقے سے نیچے کی طرف جا رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ اس ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 100 ملین ڈالر سے زیادہ کی کمی ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ موڈیز نے آج پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو B3 سے گھٹا کر Caa1 کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معیشت خطرناک طریقے سے نیچے کی طرف جاری ہے لیکن حکومت شہریوں کو گرفتاریوں اور آنسو گیس پھینکنے کی دھمکیاں دینے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ منفی سے گرا کر سی مقرر کر دی ہے۔

Best Car Accident Lawyer