معروف شیف زبیدہ آپا کو مداحوں سے بچھڑے تین برس بیت گئے

زبیدہ طارق 4 اپریل 1945 کو حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئیں اور 1947 میں تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان پاکستان منتقل ہوگیا تھا۔ان کا تعلق پاکستان کے ادبی اور فنکار گھرانے سے تھا۔ وہ نامور اردو مصنفہ فاطمہ ثریا بجیا اور اداکار و میزبان ،مصنف انور مقصود کی بہن تھیں۔ زبیدہ طارق ” زبیدہ آپا کے نام سے معروف تھیں اور عرصہ دراز سے کھانے پکانے اور امور خانہ داری سے متعلق ٹی وی شوز کا حصہ رہی تھیں۔ زبیدہ آپا نے تقریباً 4 ہزار ٹی وی شوز کی میزبانی کی اور وہ کھانے پکانے سے متعلق کئی کتابوں کی مصنفہ بھی تھیں۔روایتی اور چٹخارے دار دیسی کھانوں کے علاوہ انہیں دیگر ممالک کے کھانے پکانے پر بھی عبور حاصل تھا جب کہ وہ اپنے کارآمد گھریلو ٹوٹکوں کی وجہ سے بھی خواتین میں بے پناہ مقبول تھیں۔

اللہ تعالی انکو جنت میں اعلی مقام عطا کرے آمین