معروف اینکر شہاب الدین نے بول نیوز جوائن کرلیا

بول نیوز کی  مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ملک کے نامور صحافی اور اینکر بھی’بول ٹیم‘کا حصہ بننے کے لیے بے تاب ہیں اور اینکرنگ کی دنیا کا ایک بڑا نام شہاب الدین بھی بول نیوز کا حصہ بن گئے۔

بول نیوز کا حصہ بننے والے اینکر شہاب الدین وسیع تجربہ رکھنےوالے بے باک اور نڈر اینکر ہیں۔

وہ اس سے قبل ملک کے نامور چینلز  میں اینکرنگ کرچکے ہیں اور ان کے کام کو وسیع حلقے میں پسند کیا جاتا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کی بڑی فین فالونگ ہے۔

خیال رہے کہ بول نیوز کی ریٹنگ تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور پاکستان کے نمبر ون نیوز چینل نے حال ہی میں ایک ناقابل یقین ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے۔

چند روز قبل جب سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم میں حقیقی آزادی جلسے سے خطاب کررہے تھے تو اس دوران پاکستان بھر سے تمام ناظرین کی نظریں صرف’بول نیوز ‘ پر جمی ہوئی تھیں۔

بول نیوز کی انتظامیہ ناظرین کے اعتماد پر تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتی ہے  اور یہ یقین دلاتی ہے کہ  ’بول نیوز ‘ آزادی صحافت کے لیے اپنی جدوجہد ایسے ہی جاری رکھے گا۔

Best Car Accident Lawyer