معاشی تباہی سے نجات صرف عمران خان کی کال ہے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ معاشی اورسیاسی تباہی سے نجات صرف عمران خان کی کال ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سائیفر جلایا نہیں، ابھی چرایا ہے،جو وزارت خارجہ سےمل جائے گا۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ یہ سامراجی ایمبسڈروں کے گھر جاتے ہیں اوران کے منہ میں کیک ڈالتےہیں، نوازشریف ان ویٹنگ ہیں جبکہ مریم ڈارکوکلین چٹ ڈیل کاحصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف سائیفرکا حکومتی بیانیہ اس کے حق میں گیا ہے، اس لیے معاشی اورسیاسی تباہی سےنجات صرف عمران خان کی کال ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ، تعیناتی،تنزلی یا چھاؤنی ڈالنی ہے15نومبر تک فیصلے ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی توآڈیو ویڈیو سے بحران آیا ہے،عوام سڑکوں پر آئے تو بھونچال آئےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمران عوام کے گھیرے میں آگئےہیں،اب بھاگ نہیں سکیں گے، قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ سراٹھا کےجینا ہے یا سیاسی کیڑے مکوڑوں کی طرح جینا ہے۔

Best Car Accident Lawyer