مشکل کی گھڑی میں ہم سب کو مل کر اپنا کردار کرنا ہوگا، عبدالقادر پٹیل

عبدالقادر پٹیل نے کہا ہےکہ مصیبت اور مشکل کی گھڑی میں ہم سب کو مل کر اپنا کردار کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کام کرنے والے پمز اسپتال کے ڈاکٹرز سے ملاقات کی جس میں انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے ڈاکٹرز کو تعریفی خط پیش کئے۔

ملاقات میں عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ٹیم نے انتہائی مشکل حالات میں جاکر سیلاب سے متاثرین کا بڑے جوش و جذبے سے علاج کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح آپ نے سیلاب متاثرین کی مدد اور خدمت کی ہے آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وفاقی وزیر قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے مزید کہ مشکل کی گھڑی میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے، مصیبت اور مشکل کی گھڑی میں ہم سب کو مل کر اپنا کردار کرنا ہوگا۔

اس موقع پر پی ایم ڈی سی کے بحال ملازمین نے وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سے ملاقات کرکے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں پمز ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان تاج بھی موجود تھے۔

Best Car Accident Lawyer