مشکل کی گھڑی میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری خود سیلابی علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں، ہر ضلع میں ایم این اے اور ایم پی ایز فیلڈ میں ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بدمعاشی کی سیاست اس ملک میں نہیں چل سکتی جبکہ ابھی تک نقصان کا تخمینہ نہیں لگ سکا ہے

صوبائی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ ایسے حالات میں بلدیاتی انتخابات ہونا نا ممکن ہے، مشکل کی گھڑی میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بھارت اسرائیل اور ان ممالک سے سپورٹ ہے جو پاکستان کو مستحکم دیکھنا نہیں چاہتے، جو ممالک پاکستان کے دشمن ہیں انہوں نے اس کو پاکستان کے لئے لانچ کیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ یہ شخص صرف اور صرف انتشار چاہتا ہے، ابھی بھی سمجھتے ہیں کہ عمران خان کہیں نہ کہیں لاڈلا ضرور ہے۔

Best Car Accident Lawyer