مسلم لیگ ن کے تlسارےاستعفے میرے پاس آچکے،مریم نواز، حکومت کے پاس 31جنوری تک کی مہلت ہے۔مولانا فضل الرحمن

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے تمام ارکان پارلیمنٹ کے استعفے ان کے پاس آچکے ہیں۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ  کے سربراہی اجلاس کے بعد مریم نواز نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے جن ارکان کے استعفے غلطی سے سپیکر کے پاس چلے گئے ہیں وہ استعفے سے مکررہے ہیں لیکن میں ان کو بتا دینا چاہتی ہوں کہ ہمارے شیراب پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔مولانا فضل الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ لانگ مارچ کے بارے میں ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے کہ رخ اسلام آباد کی طرف ہوگا یا راولپنڈی کی طرف،گیٹ نمبر بھی ہم نے طے کرنا ہے۔19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے 11 جماعتوں کے اتحاد کا احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔نیب کے سامنے بھی احتجاج کریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے تمام استعفے پارٹی قیادت کے پاس پہنچ چکے ہیں۔حکومت کے پاس 31جنوری تک کی مہلت ہے ،اس کے بعد فیصلہ کریں گے کہ ہم نے لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف کرنا ہے یا راولپنڈی کی طرف ۔