مسلم لیگ ن سے کبھی فرعونیت ٹپکتی تھی ، اب ان پر ترس آرہا ہے ، شہباز گل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ مسلم لیگ سے ماضی میں فرعونیت ٹپکتی تھی مگر آج ان کی حالت پر ترس آ رہا ہے ، بجٹ کا مہنیہ اپوزیشن کیلئے اچھا اور حکومت کیلئے سخت ہوتا ہے مگر ن لیگ سائلنٹ موڈ پر لگ گئی ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ مسلم لیگ ن 20 ہزار اب روپے کا کرنٹ خسارہ چھوڑ کر گئی ، سابق حکومت کے قرضوں کا بوجھ بھی ہمیں اتارنا پڑ رہا ہے ، رانا صاحب اٹھیں اور دیکھیں کہ وہ خود گر ہوئے ہیں، ن لیگ کے ادوار میں کمیشن لے کر مہنگے بجلی گھر لگائے گئے ، رانا ثناء اللہ شائد زیادہ کمیشن لیتے ہوں گے، پاکستان ہمیشہ قرضوں میں جکڑا رہا ۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کے باعث کسانوں کو بہترین معاوضہ مل رہا ہے ، حکومتی اقدامات کے باعث برآمدات بڑھ رہی ہیں، مئی میں 16 لاکھ 92 ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں، معیشت کا بیڑہ غرق ہے تو یہ مصنوعات کون خرید رہا ہے ، چکن کی قیمت گر گئی ، مزدوروں کی تنخواہیں ڈبل ہو رہی ہیں ، ن لیگ گائے اور کٹے کی فکر رکر ہی ہے ، اپوزیشن کو شائد لائیو سٹاک کی اہمیت کا اندازہ نہیں ۔

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق شہباز گل نے کہا کہ ان کبوتروں کو ایسے نہیں جانے دیں گے اور جو باہر گیا اسے بھی واپس لائیں گے ۔