سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز دورہ لندن میں اپنے لباس اور جوتوں کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اپنے بیانات کے علاوہ اپنے پہناوے ، انداز اور میک اپ کی وجہ سے بھی زیر بحث رہتی ہیں اور اکثر ان کے مہنگے لباس ، جوتے یا پھر بیگ کے چرچے ہوتے ہیں۔
مریم نواز کے بیٹے کی شادی ہو یا پھر دیگر تقریبات سابق وزیراعظم کی صاحبزادی الگ ہی دکھائی دیتی ہیں، ایسے میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کوئی ان کی تعریف تو کوئی تنقید کرتا دکھائی دیتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ان دنوں مریم نواز کے دورہ لندن کے چرچے ہیں، لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پاسپورٹ ملنے کے فوراً بعد وہ لندن روانہ ہوگئی تھیں جہاں انہوں نے 3 سال بعد بھائیوں اور والد سے ملاقات کی اور سابق وزیراعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کی۔
⚠️? Do you know #MaryamNawaz was wearing one of the most expensive brand @LouisVuitton in London yesterday?
? Bag: 1,047$ (230,340 PKR)
? Shawl: 724$ (160,220 PKR)
? Pump: 295$ (64,900 PKR) pic.twitter.com/CvhzYZrucU— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) October 8, 2022
سوشل میڈیا پر مریم نواز کی لندن کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے مہنگے ترین لباس ، بیگ اور جوتوں پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ’’کیا آپ جانتے ہیں مریم نواز نے گزشتہ روز لندن میں مہنگا ترین برانڈ لیوس ویٹون پہن رکھا تھا‘‘۔
مریم نواز کے پاس موجود بیگ کی قیمت 1047 ڈالر ہے جو 2 لاکھ 30 ہزار 340 روپے بنتی ہے اور انہوں نے جو شال پہن رکھا تھا اس کی قیمت 724 ڈالر (ایک لاکھ 60 ہزار) ہے جب کہ ان کے جوتوں کی قیمت 295 ڈالر (64 ہزار 900) ہے۔
دوسری جانب صارفین نے مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ قوم کا پیسہ ہے جو آپ کرپشن کرکے اپنی عیاشی پر لگاتے ہو تاہم کچھ صارفین نے مریم نواز کے حق میں بھی ٹوئٹ کیں۔
اس سے قبل بھی مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک تصویر اپ لوڈ کی تو انہیں مشہور انٹرنیشنل برانڈ ’’ڈیور‘‘ کے جوتوں کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ جس کی قیمت ایک لاکھ روپے سے زائد تھی۔