مریم نواز موجودہ حکومت میں ناجائز کام کروا رہی ہیں، عمران خان

سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مریم نواز موجودہ حکومت میں ناجائز کام کروا رہی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کرک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑا صبر کرنا پڑتا ہے سچ سامنے آجاتا ہے، آڈیو میں3 چیزیں سامنے آئی ہیں، مریم نواز سے سچ نہیں بولا جاتا، ان کے اوپر1100 ارب کے کیسز تھے۔

‘ان چوروں کی غلامی کرنے سے بہتر مرجانا ہے’

عمران خان نے کہا کہ آپ سب کا فرض ہے حقیقی آزادی کی تحریک کا حصہ بنیں، نوجوانو!آپ نے میرا ساتھ دینا ہے ان کا مقابلہ کرنا ہے، ان چوروں کی غلامی کرنے سے بہتر مرجانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب یہ حکمران تھے تو400 ڈرون حملے ہوئے، جن کی جنگ میں ہم شامل تھے انہوں نے400 ڈرون حملے کیے، آزاد انسان اوپر جاتے ہیں غلام ملک ترقی نہیں کرتے، جنہوں نے ان کو مسلط کیا ان کو معلوم ہے یہ حکم مانیں گے۔

‘حقیقی آزادی ہمارا مقصد ہے’

عمران خان کا کہنا ہے کہ بیرونی سازش کے تحت ان کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا، حقیقی آزادی ہمارا مقصد ہے، غلام کی عزت نہیں ہوتی، پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا۔

چیئرمین  پی ٹی آئی نے کہا کہ 4 سال پہلے اعتماد تھا کہ شاہد خٹک الیکشن جیت جائے گا، 4 سال پہلے یہاں جلسہ کیا تھا۔

‘امپورٹڈ حکومت اقتدار میں صرف پیسہ بنانے آئی ہے’

عمران خان نے کہا کہ مریم نواز موجودہ حکومت میں ناجائز کام کروارہی ہے، یہ ایسے لوگ ہیں پیسے کے لیےکشمیریوں کی قربانیوں کو نظرانداز کرسکتے ہیں، یہ اقتدار میں صرف پیسہ بنانے آتے ہیں، یہ جب بھی اقتدار میں آئے ملکی قرضے بڑھ گئے، ملک مقروض ہو گیا یہ اور ان کا خاندان ارب پتی بن گیا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اقتدار کے ذریعے ذات کو فائدہ پہنچانے کو کرپشن کہتے ہیں، اقتدار میں آپ خود کا نہیں عوام کا فائدہ کراتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ لندن تو چھوڑو پاکستان میں بھی بیچاری کی کوئی جائیداد نہیں، مریم نواز اپنے داماد کے لیے بھارت سے مشینری امپورٹ کروارہی تھی، آدھی مشینری آگئی ہے آدھی کی سفارش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے 3وکٹیں نظر آرہی ہیں، ایک ہے بیماری وہ ہے زرداری، بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی، دنیا میں کوئی ادارہ میرٹ کے علاوہ کامیاب نہیں ہوتا۔

‘ہم الیکشن کی طرف جائیں گے اور ان مافیاز کو شکست دینگے’

عمران خان نے کہا کہ ہم الیکشن کی طرف جائیں گے اور ان مافیاز کو شکست دیں گے، بھیک مانگ کر ترقی کرنا ہوتی تو کب کی کرچکے ہوتے، ہمارا وزیراعظم دوسرے ملکوں میں جاکر پیسہ مانگ رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کمزور کے لیے الگ اور طاقتورکے لیے الگ قانون بناہوا ہے، 30سال سے یہ دو خاندان ملک پر مسلط ہیں۔

‘حقیقی آزادی کی تحریک آخری اور فیصلہ کن ہوگی’

سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بھارت اور بنگلا دیش ہم سے آگے نکل گئے، ہم نے کبھی آگے بڑھنے کا نہیں سوچا کبھی آمدنی بڑھانے کا نہیں سوچا، میں اب پوری تیاری کررہا ہوں، حقیقی آزادی کی تحریک آخری اور فیصلہ کن ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قاتل راناثنا اور شہبازشریف کے لیے بھی پوری تیاری کررہا ہوں، کہتا ہے میں مانگنے نہیں آیا لیکن مجبوری ہے، میری قوم نکلنے کے لیے تیا رہے، حقیقی آزادی کی تحریک کے لیے پورے پاکستان میں جارہا ہوں۔

Best Car Accident Lawyer