مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہنے کہا کہ عمران خان کو پتہ ہے کہ اُس کا کھیل ایکسپوز ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر شرم ہو تو آڈیو لیکس کے بعد آپ کے جسم سے کپڑے اتر گئے ہیں جبکہ عمران خان کا امپورٹڈ حکومت اور سازش کا ڈرامہ ٹھس ہوگیا ہے۔

  وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ عمران خان تم عوام اور ریاست کے مجرم ہو، عمران خان تم جیسے جھوٹے سازشی فتنے کو عبرت کا نشان بنانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تم ملک کے خلاف امپورٹڈ سازش ہو اور تم ملک کے خلاف فارن فنٹڈ سازش ہو جس کا مقصد ایٹمی طاقت والے ملک کو کمزرو کرنا ہے۔

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان فارن ایجنٹ تم ہو، رات کو پاؤں پکڑتے ہو ، روتے ہو چیختے ہو ، معافیاں مانگتے ہو۔

انہوں نے کہا کہ تم نے ملک کے مفادات سے کھیلنے کا ڈرامہ کیا جبکہ تم نے قومی سلامتی اور کشمیر سے غداری کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ فارن ایجنٹ نے قومی مفاد اور آئین سے غداری کی جبکہ اب ملک کی حقیقی آزادی فارن ایجنٹ اور غدار سے نجات ہے۔

واضح رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ٹیکسلا میں پارٹی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایسے سیاستدانوں کی ضرورت ہے جن کے ضمیر برائے فروخت نہیں ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے گھر پر تیسری بار پولیس بھیجی گئی، حکمرانوں سن لو، مجھے دھمکیاں دینے کے بجائے جیل میں ڈالو پر پاکستان میں حقیقی تحری کی آزادی چل پڑی ہے، نہ ہمیں تمہارے جیلوں سے ڈر ہے اور نہ ہی نامعلوم فون لاکز سے ڈر لگتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ قوم تیار ہے جیل بھیج کر دکھاؤ، جیل جانے کیلئے میں اور میری قوم تیار ہے، 28 مارچ کو قوم کو مراسلہ دکھایا جس میں سازش واضح تھی، مراسلے میں کہا گیا کہ اگر عمران خان کو ہٹا دیا گیا تو پاکستان کو معاف کر دیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ صدر مملکت اور اسپیکر قومی اسمبلی نے مراسلہ چیف جسٹس کو تحقیقات کیلئے بھجوایا، سب سے بڑی ترجمان مریم نے کہا کہ یہ مراسلہ جھوٹ ہے، مریم کو درست رپورٹنگ کرنے پر شاباش دیتا ہوں، نیا ڈرامہ شروع ہو گیا ہے کہ سائفر غائب ہو گیا، مریم نواز کو کہتا ہوں سائفر کی کاپی دفتر خارجہ میں موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت اس لیے ختم کی گئی کہ ملک میں مہنگائی بڑھ گئی تھی، بلاول بھٹو نے مہنگائی کے خلاف مارچ کیا، پاکستان میں اس وقت سب سے زیادہ مہنگائی ہے، ملک میں آٹے کی فی کلو قیمت 100روپے سے زیادہ ہو گئی ہے، تحریک انصاف کی حکومت میں پیٹرول 150روپے فی لیٹر تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر دوسرے دن ہمیں ڈرانے کی کوشش کی جاتی ہے، پاکستانی قوم نے خوف کے بت کو توڑ دیا ہے، اسحاق ڈار کو یقین دلایا گیا کہ تمہیں کچھ نہیں ہو گا، ڈار ڈیل کے بغیر پاکستان نہیں آسکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی حقیقی آزادی کیلئے آپ سب نے میرا ساتھ دینا ہے، ہم ملک میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں گے، لندن کے سب سے مہنگے علاقے میں ان کی اربوں روپے کی پراپرٹیز ہیں لیکن مریم نواز نے کہا کہ لندن تو چھوڑو پاکستان میں بھی میری کوئی پراپرٹی نہیں  ہے۔

Best Car Accident Lawyer