محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں گرمی کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں گرمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

صوبہ سندھ

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  رہے گا جبکہ کراچی، حیدرآباد، سکھر سمیت بیشتر شہروں میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔

صوبہ پنجاب

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا البتہ مری ، گلیات ،سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

صوبہ بلوچستان

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم لسبیلہ،آوران، بارکھان ، ژوب ، موسیٰ خیل، قلات اور خضدار میں  تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا

صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا البتہ کرم ، دیر، سوات، ایبٹ آباد اورمانسہرہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

Best Car Accident Lawyer