متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کی معیشت کی سپورٹ بے مثال ہے، قمر زمان کائرہ

مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کی معیشت کی سپورٹ بے مثال ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیلاب زدگان کے لیے پاکستان کے دوست ممالک کی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری ہے، متحدہ عرب امارات سے سی ون تھرٹی جہاز امدادی سامان لے کر نور خان ایئر بیس پہنچ گیا۔

مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے سامان وصول کر لیا، سامان میں سیلاب متاثرین کے لیے کھانے پینے کا سامان شامل ہے۔

سیلاب متاثرین کی بھرپور امداد پر قمر زمان کائرہ نے یو اے ای حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستانی بھائیوں کی مدد کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2005 کا زلزلہ ہو یا 2010 کا سیلاب متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہنگامی امداد کے علاوہ بحالی کے کاموں میں بھی یو اے ای نے ہمیشہ پاکستان کی بھرپور مدد کی ہے۔

Best Car Accident Lawyer