متحدہ عرب امارات کا سیلاب متاثرین کیلئے امداد جاری رکھنے کا عزم

متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے دوسرہ متحدہ عرب امارات کے متعلق  آگاہ کیا ہے۔

 

وزیراعظم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے پچاس ملین ڈالر کی امدادی سامان کی پہلی قسط کی فراہمی شروع کر دی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان نے بدھ کی رات ان سے ٹیلی فونک گفتگو میں یقین دلایا کہ متحدہ عرب امارات سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے یاد دلایا کہ وہ متحدہ عرب امارات کے صدر کی دعوت پر 3 ستمبر کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے والے تھے تاہم موجدہ صورتحال کے باعث دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ باہمی طور پر کیا گیا تاکہ وہ جاری بچاؤ اور امدادی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کر سکیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے بھائیوں اور بہنوں کے مقروض رہیں گے جنہوں نے اس چیلنج میں ہمارا ساتھ دیا ہے۔

Best Car Accident Lawyer