ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے، پرویز الٰہی

چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا جائزہ لیا گیا۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے اور متاثرین کو ہر صورت میں انصاف مہیا کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف کی ذمہ داری پوری کرکے اللہ تعالیٰ اور عوام کے سامنے سرخرو ہوں گے۔

اجلاس میں سیکرٹری عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور، صوبائی وزراء و سیکرٹری قانون بھی شریک تھے۔

Best Car Accident Lawyer