سال 2021 میں امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں 39فیصد اضافہ ہوا. سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بتاتے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ مالی سال 2021 میں امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں 39 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس کامیابی پر برآمدکنندگان اور امریکہ میں تعینات ٹرینڈ اینڈ انوسٹمنٹ آفیسر کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔