چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے مارچ کے ذریعے اس ملک کو حقیقی طور پر آزاد کرنا ہے۔
16 اکتوبر کے انتخابات کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قوم کے نام خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا حقیقی آزادی کیلئے فیصلہ کن مارچ شروع ہونے والا ہے۔
16 اکتوبر کے انتخابات کے حوالے سے چیئرمین عمران خان کا قوم کے نام خصوصی پیغام!
#ووٹ_NRO2_کے_خلاف pic.twitter.com/CXBuKq3iPe
— PTI (@PTIofficial) October 13, 2022
عمران خان نے کہا کہ ہم نے جرائم پیشہ افراد کی حکومت سے خود کو آزاد کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران ٹائیگرز اپنے اپنے کیمپس لگانا شروع کریں گے اور کیمپس میں ممبر شپ شروع کر دیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ جب کال دوں تو مارچ میں پہلا دستہ آپ نوجوان ہوں گے، ہم نے مارچ کے ذریعے اس ملک کو حقیقی طور پر آزاد کرنا ہے۔