وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزمان خان کو سیکریٹری دفاع مقرر کر دیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وزارت دفاع کے نئے سیکریٹری کی تقرری کی منظوری دے دی گئی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزمان کی بطور سیکریٹری دفاع تقرری دو سال کے کنٹریکٹ پر کی گئی ہے، یہ تقرری 24 اگست سے نافذ العمل ہوگی۔