’لڑکیوں کو اتنی عزت دیں ایک دن وہ خود ہی آپ کو چھیڑنے پر مجبور ہوجائیں ‘ mاداکارہ میرا کی ٹک ٹاکر واقعہ پر رد عمل میں دی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ناموراداکارہ میرا کی سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ لڑکیوں کو اتنی عزت دیں کہ ایک دن وہ خود ہی آپ کو چھیڑنے پر مجبور ہوجائیں۔ملک میں مینار پاکستان واقعے پر جہاں فنکاروں کے مذمتی پیغامات سامنے آرہے ہیں وہیں اداکارہ میرا نے اس معاملے پر ایسا بیان دیا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین بھی حیران پریشان رہ گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر اداکارہ میرا کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ لڑکوں کو مشورہ دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ میرا کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کی عزت کیا کریں، احترام، تہذیب، اخلاق، لڑکیوں کو اتنی عزت دیں کہ ایک دن وہ خود ہی آپ کو چھیڑنے پر مجبور ہوجائیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر لوگ مختلف طرح کے تبصرے کررہے ہیں۔