لانگ مارچ کی کال کب دی جائیگی، عمران خان نے بڑا اشارہ دیدیا

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حقیقی آزادی کے لئے لانگ مارچ کی کال کب دی جائیگی اس حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان نے بڑا اشارہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں عمران خان کی شیخ رشید مونس الٰہی شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

سابق وزیراعظم نے لانگ مارچ کے لیے پارٹی عہدیداران کو سخت ہدایات جاری کردیں ہیں اور کہا ہے کہ حقیقی آزادی کو جہاد سمجھ کر اس میں اپنا حصہ ڈالیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے بڑے جلسے ضرور کئے ہیں مگر اب نچلی سطح کی قیادت تک کو محنت کرنی ہے۔

سابق وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ 9 اکتوبر کو 12 ربیع الاول کو زبردست، منفرد اور شایان شان طریقے سے منائیں جبکہ16 اکتوبر کو 9 قومی اسمبلی اور 3 پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر بھرپور محنت کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی تینوں نشستوں سے پی ٹی آئی کی حقیقی آزادی اور پنجاب حکومت بچانے کے لیے کامیابی ضروری ہے لہٰذا پنجاب کی قیادت لانگ مارچ سے قبل اپنی تمام توجہ صوبائی ضمنی انتخابات پر مرکوز کرے اور جب کال دوں تو زبردست انداز میں انٹری دیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نے اپنے پلان سے متعلق کچھ نکات کے ساتھ پارٹی رہنماؤں کو بنی گالہ سے رخصت کردیا۔

Best Car Accident Lawyer