فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کا حتمی فیصلہ ایک دو روز میں ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تحریک اصولوں پر مبنی ہے، عمران خان کے پاس صوبائی حکومتیں ہیں اس کے لیے پانچ کی بجائے بچاس رکن خریدنا کوئی بڑی بات نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ جو جعلی آڈیو لیکس ہے ان کی کوئی حیثیت اس کا سب کع پتہ ہے، یہ ٹوٹے جوڑنے کا جن کو شوق ہے انہوں نے ٹوٹے جوڑ کر بنائی ہے جس کی کوئی اہمیت نہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ یہ سارا پروپیگنڈا ہے اس پر کوئی یقین کرنے کو تیار نہیں ہے یہ اپنی موت آپ مر جائے گا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اس لئے گرفتاریاں کر رہی ہے، سینیٹر سیف اللہ نیازی کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لانگ مارچ ہمارا سیاسی فیصلہ ہے اس سے پنجاب حکومت کا کوئی تعلق نہیں، لانگ مارچ کا حتمی فیصلہ ایک دو روز میں ہو جائے گا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو یا تحریک انصاف کو کیا ضرورت ہے پنجاب حکومت سے مدد لینے کی؟ عمران خان جہاں جاتے ہیں لاکھوں لوگ باہر نکل آتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مزید کہا کہ آخری تنخواہ اپریل میں لی تھی یہ ثبوت ہے کہ ہمارے استعفے منظو ہو چکے ہیں، ان چوروں کا کہنا ہے کہ ہمیں اسمبلیوں بیٹھنا چاہیے جبکہ عوام نیا الیکشن چاہتی ہے، ہم نے فائنل میچ کھیلنا ہے ریہرسل کے بغیر ہی جائیں گے۔