سڈنی (ہم وطن رپورٹ) پاکستان کے یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر سڈنی میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کے زیر اہتمام پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قونصل جنرل محمد اشرف ، ڈپٹی قونصل جنرل شہریار خان و دیگر نے شرکت کی۔
پرچم کشائی قونصل جنرل محمد اشرف نے کی۔ اس موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ سماجی دوری کی پابندیوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تقریب کا اہتمام کیا گیا اور کرونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا۔