قوم کوحقیقی آزادی دلانے تک سڑکوں پر رہوں گا،عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کوحقیقی آزادی دلانے تک سڑکوں پررہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی لیاقت باغ میں پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک پرکرپٹ ٹولہ مسلط ہے، جس معاشرے میں امیر اور غریب کیلئے الگ قانون ہو وہ ترقی نہیں کرسکتا۔

‘طاقتور قانون سے اوپر ہے،کمزور حقوق ڈھونڈتا ہے’

عمران خان کا کہنا تھا کہ طاقتور قانون سے اوپر ہے،کمزور حقوق ڈھونڈتا ہے، اپنی انا اور ذاتی مفاد کیلئے ملک کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیتے ہیں، جو ملک کے ساتھ ہو رہا ہے مجھے آپ سب کی فکر ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوجوانوں مستقبل آپ کا ہے، آج میرے خلاف مہم چل رہی ہے، مہم کا مقصد قوم کو حقیقی آزادی سے روکنا ہے کیونکہ موجودہ حکومت کا ایک مقصد ہے قوم کو آزاد نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز کردیا ہے، میرا ایک ہی مقصد ہےکہ قوم حقیقی طور پر آزاد ہوجائے، قوم کو حقیقی آزادی دلانے تک سڑکوں پر رہوں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کیوں مجھے ہٹانے کی ضرورت پڑی؟ کیوں بیرونی سازش سے مجھے ہٹایاگیا؟ کیا میں نے ملک کا پیسہ چوری کیا یا فیکٹریاں بنائیں کہ عہدے سے ہٹایا گیا؟ کیا ملک کے پیسوں سے منی لانڈرنگ کررہا تھا؟ کیا میں ملک میں زمینوں پر قبضے کررہا تھا؟ کیا میں پیسے چوری کرکے باہر محلات خریدرہا تھا؟

‘نوازشریف کو اس لیے نکالا گیا کیونکہ وہ کرپشن میں ملوث تھا’

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف اقتدار میں آیا تو 17فیکٹریاں بنا چکا تھا اور نوازشریف کو اس لیے نکالا گیا کیونکہ وہ کرپشن میں ملوث تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چاہتا ہوں وہ خارجہ پالیسی ہوجومیری قوم کیلیے فائدہ مند ہو جبکہ بھارت کی آزادانہ خارجہ پالیسی ہے، بھارت اپنے لوگوں کو25روپے تیل سستادے سکتا ہے تو میں کیوں نہ دوں جبکہ بھارت امریکا اتحادی ہو کر روس سے تیل خریدتا ہے تو ہم کیوں نہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما چیئرمین کا کہنا تھا کہ روس سے 30سے 40فیصد کم قیمت پر پیٹرول اور ڈیزل ملنے والا تھا جبکہ میں پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی بنانے جارہا تھا لیکن ان کو عمران خان نہیں چیری بلاسم چاہیے تھا۔

‘مجھے نکالا گیا کیونکہ امریکا کی نوکری نہیں کرنا چاہتا تھا’

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے نکالا گیا کیونکہ میں امریکا کی نوکری نہیں کرنا چاہتا تھا، میں نہیں چاہتا تھا کہ امریکا اوپر سے کوئی کارروائی کرے اور میں نہیں چاہتا تھا کہ امریکا کی جنگ میں ہمارے لوگ قربانی دیں کیونکہ اس جنگ میں میری قوم کے 80ہزار افراد شہید ہوئے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے پٹرول ہمارے دور میں 120 آج 234روپے لٹرتک پہنچ گیا ، انہوں نے مہنگائی کی، بجلی، ڈیزل، پڑول کی قیمتیں بڑھائیں جبکہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں سبسڈی دلوائی اور اب قیمیتیں دگنی ہوچکی ہے اور اگر اب بھی قوم کھڑی نہیں ہوگی تو ہم غلامی کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس حکومت کو گرایا گیا جس کی معیشت ترقی کررہی تھی، خارجہ پالیسی وہ ہوتی ہے جوعوام کی بہتری کیلیے ہو جبکہ25مئی کو دھرنا ختم نہ کرتے تو رات کو خون خرابہ ہونا تھا۔

‘ملک کودلدل سے نکالنے کاایک ہی طریقہ ہے شفاف انتخابات’

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما چیئرمین عمران خان نے مزید کہا کہ دولت میں اضافہ نہیں ہو رہا قرضے بڑھتے جارہے ہیں، کرپٹ لوگوں کو صرف عوام شکست دے سکتی ہے، پنجاب کے ضمنی الیکشن میں حمزہ ککڑی کو فارغ کردیا جبکہ ملک کودلدل سے نکالنے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ شفاف انتخابات ہے۔

Best Car Accident Lawyer