قومی ہیرو اور کے ٹو پہاڑی سر کرنے کے دوران لاپتہ ہونے والے کوہِ پیما محمد علی سدپارہ کی لاش مل گئی

قومی ہیرو اور کے ٹو پہاڑی سر کرنے کے دوران لاپتہ ہونے والے کوہِ پیما محمد علی سدپارہ کی لاش مل گئی۔ وزیر اطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان کے مطابق محمد علی سدپارہ سمیت 3 کوہ پیماؤں کی لاشیں ملی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ساجد سدپارہ اور ان کے ساتھ موجود کوہِ پیما نے لاشوں کا پتا چلایا۔وزیراطلاعات گلگت بلتستان نے کہاکہ جلد تینوں کوہ پیما کی لاشوں تک پہنچ جائیں گے، تین کوہ پیماؤں کی لاشیں بوٹل نیک بیس کیمپ سے ملی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ابھی ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر اسٹینڈ بائی ہیں۔انہوںنے کہاکہ کہ لاشوں کے کپڑوں سے لگتا ہے کہ ایک لاش جان اسنوری کی ہوسکتی ہے۔دوسری جانب کوہِ پیماؤں کے لیے پہاڑیوں کی مہم جوئی کے انتظامات کرنے والی کمپنی الپائن ایڈوینچر گائیڈز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ان کی لاش کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔ اس پیغام میں کمپنی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ محمد علی سدپارہ کی لاش کے 2 کی پہاڑی کے بوٹل نیک مقام سے 300 میٹرو دور ملی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کیمپ نمبر 4 کے پاس 300 میٹر نیچے دو لاشیں ملی ہیں۔ خیال رہے کہ رواں سال فروری کے دوران کے ٹو پر موسم کی خرابی کے باعث محمدعلی سدپارہ سمیت 2 کوہ پیما لاپتہ ہوگئے تھے۔