قومی شاہراہوں پر ٹریفک سست روی کا شکار، وزیر مواصلات نے نوٹس لے لیا


مولانا اسعد محمود

سندھ کی قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی سست روی کا شکار ہونے پر وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے نوٹس لے لیا ہے۔

مولانا اسعد محمود نے ممبر این ایچ اے سندھ کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت دی اور ممبر این ایچ اے سندھ نے  وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کو ٹریفک کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ انڈس ہائی وے پر ضلع دادو کے مقام سے کئی فٹ کا سیلابی ریلا اس وقت گزر رہا ہےاس لیے دادو میں میہڑ اور خیرپور ناتھن شاہ کے مقام پر قومی شاہرہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مورو، نواب شاہ کے مقام سے سیلابی ریلا گزرنے کے باعث قومی شاہرہ نیشنل ہائی وے متاثر ہوگئی ہے، نیشنل ہائی وے پر اس وقت ٹریفک سست روی کا شکار ہے۔

مولانا اسعد محمود نے  آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کو ٹریفک جلد بحال کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ ہائی وے پر ٹریفک جام میں موجود مسافروں کو خشک راشن فراہم کیا جائے۔

وفاقی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ مسافروں کو کھانا ، پانی، بچوں کیلئے دودھ اور بسکٹ پہنچائے جائے، ٹریفک جب تک سست روی کا شکار ہے جے یوآئی کے مقامی زمہ داران تمام مسافروں کا خیال رکھے۔

Best Car Accident Lawyer