وزیراعظم عمران خان نے قومی زبان اردو کی ترویج اور اسے فروغ دینے کے حوالے سے ایک انتہائی اہم اور بڑا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان آئندہ تمام پروگراموں، تقاریب، کانفرنسز میں اردو زبان میں ہی تقریر کریں گے۔
انہوں نے لکھا کہ ’وزیراعظم کےاحکامات ہیں کہ آئندہ پروگرامز قومی زبان میں منعقد کیے جائیں، اب تمام پروگرامز، تقاریب، کانفرنس اردو زبان میں ہی منعقد کی جائیں گی‘۔
شہباز گل نے لکھا کہ ’حکومت تمام سرکاری اداروں کو ہدایت جاری کرے گی کہ اپنا پیغام قومی زبان میں ہی عوام تک پہنچائیں، عوام کی زیادہ تعداد انگریزی زبان میں جاری ہونے والے احکامات سمجھنے سے قاصر ہیں، لہذا عوام کی توہین نہ کریں‘۔
معاونِ خصوصی نے مزید لکھا کہ ’وزیراعظم چاہتے ہیں کوئی پیغام یا تقاریر ، احکامات قومی زبان میں جاری کیے جائیں۔