فساد کی سیاست کے خاتمے تک ملک میں استحکام نہیں آئے گا، مولابخش چانڈیو

مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ فساد اور فتنے کی سیاست کے خاتمے تک ملک میں استحکام نہیں آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والا ٹولا بے نقاب ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کا ٹولا وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر سازشیں کرتا رہا، سائفر کو سازش بنانا  پاکستان کے خلاف سازش  تھی۔

مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ عمران خان کو وقت پر گھر بھیج کر ہماری قیادت نے ملک بچا لیا ، اگر عمران خان کو وزیراعظم ہاؤس سے نہ نکالا جاتا تو نہ جانے آج ملک کا کیا حال ہوتا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب بھی عمران خان ملک میں بڑا فساد برپا کرنے کی سازش کر رہے ہیں، عمران خان کی فسادی سیاست کا بندوبست کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ فساد اور فتنے کی سیاست کے خاتمے تک ملک میں استحکام نہیں آئے گا جبکہ ہمیں ملکی ترقی کیلئے صدر زرداری اور چیئرمین بلاول نے جو راستہ دکھایا اس پر چلنا ہوگا۔

Best Car Accident Lawyer