فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد مریضوں کو مفت ادویات دی گئیں ظفر شاھین

فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد مریضوں کو مفت ادویات دی گئیں ظفر شاھین
ملتان(نمائندہ خصوصی)مظفر آباد سوشل ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام مظرآباد کے علاقہ منور آباد میں مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا جسمیں مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا ادویات دی گئیں اور الٹرا سائونڈ کی سہولت بھی فراھم کی گئی اس حوالے سے خواتین مریضوں کا کہنا تھا کہ مظفر آباد سوشل ویلفئیر سوسائٹی علاقے میں بہت اچھا کام کر ریی ہے اور اس کیمپ سے ہمیں بہت فائدہ ہوا ہے اور وقت پیسے دونوں کی بچت ہوئی ہے انکا کہنا تھا کہ یہ عمل جاری رہنا چاہیے جبکہ ایم ایس ڈبلیو ایس کے ایگزیٹیو ڈائریکٹر مصنف و ہدایتکار ظفر شاھین کا کہنا تھا کہ ہمارے جانثار ہسپتال جو مظفر آباد میں واقع ہے اس پر ڈاکٹر تمثیل جو سرکاری طور پر کارڈیالوجی ہسپتال کے ڈاکٹر ہیں ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے اور ہم دربدر دھکے کھا رہے ہیں اور علاقے کے عوام کی صحیح طور پر خدمت نہیں کر پا رہے ہماری حکومت اداروں اور میڈیا سے اپیل ہے کہ جانثار ہسپتال کو واپس سوسائٹی کو دلایا جائے
آس موقع پر ڈاکٹر اقبال ۔شاھد اقبال محمد عباس راجپوت کشور ناہید ۔نیاز پرور اور دیگر سٹاف موجود تھا