پرویز الہٰی نےکہا ہےکہ فتح ہمیشہ محنت ، جذبے اور عزم کی ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ روایتی حریف بھارت سے حساب برابر کر نے پر قومی کرکٹ ٹیم کو دلی مبارکباد دیتا ہوں، قوم کو آپ پر ناز ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرکے روایتی حریف کو زیر کیا جبکہ رضوان نے شاندار بلے بازی کے ذریعے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔
رضوان نے شاندار بلے بازی کے ذریعے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔ نواز نے بھی اچھی بیٹنگ کرکے جیت میں اپنا حصہ ڈالا۔ یہی وہ جذبہ ہے جو پاکستانی قوم کو ممتاز کرتا ہے۔ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بڑے چیلنج سے نبردآزما قوم کے لئے آج کی جیت باعث افتخار ہے.
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) September 4, 2022
چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ نواز نے بھی اچھی بیٹنگ کرکے جیت میں اپنا حصہ ڈالا، یہی وہ جذبہ ہے جو پاکستانی قوم کو ممتاز کرتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بڑے چیلنج سے نبردآزما قوم کے لئے آج کی جیت باعث افتخار ہے۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ فتح ہمیشہ محنت ، جذبے اور عزم کی ہوتی ہے اور یہ بات پاکستانی ٹیم نے ثابت کی جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کے ذریعے بہترین کھیل پیش کیا اور جیت اپنے نام کی۔
فتح ہمیشہ محنت ، جذبے اور عزم کی ہوتی ہے اور یہ بات پاکستانی ٹیم نے ثابت کی ۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کے ذریعے بہترین کھیل پیش کیا اور جیت اپنے نام کی۔کھلاڑیوں نے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ امید ہے قومی کرکٹ ٹیم آئندہ میچوں بھی شاندار کارکردگی دکھائے گی۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) September 4, 2022
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں نے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، امید ہے قومی کرکٹ ٹیم آئندہ میچوں بھی شاندار کارکردگی دکھائے گی۔
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ؛ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دے دی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ 2022 کے میچز جاری ہیں جس کا سپر فور مرحلہ گذشتہ روز شروع ہوا۔
سپر فور مرحلے میں آج بڑا مقابلہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
بھارت کی بیٹنگ
اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ بھارت نے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 اوورز کے اختتام تک بغیر کوئی وکٹ گنوائے 54 رنز اسکور کیے۔
بعد ازاں چھٹا اوور پاکستان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا جب شاداب خان کی پہلی گیند پر کپتان روہت شرما 28 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
بھارت کی دوسری وکٹ 62 رنز پر گری جب کے ایل راہول کو محمد نواز نے 28 رنز پر آؤٹ کردیا، سوریا کمار یادیو 13، رشبھ پنت 14، ہاردک پانڈیا صفر اور دیپک ہودا 16 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی سب سے زیادہ 60 رنز بناکر آخری اوور میں رن آؤٹ ہوئے جب کہ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد نواز، حارث رؤف، محمد حسنین اور نسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی بیٹنگ
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی سست روی سے بیٹنگ جاری رہی جب کہ پاکستان نے 10 اوورز کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر صرف 76 رنز ہی اسکور کیے تھے۔
بعد ازاں قومی بلے بازوں نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور مقررہ ہدف ایک گیند پہلے پورا کرکے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے سب سے زیادہ 71 رنز اسکور کیے جب کہ محمد نواز جارحانہ 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
علاوہ ازیں آصف علی 16، فخرزمان 15، کپتان بابر اعظم 14 رنز بنانے میں کامیاب رہے جب کہ خوشدل شاہ 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ، روی بشنوئی، ہاردک پانڈیا اور یوزویندر چہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔