یوسف رضا گیلانی نےکہا ہے کہ فاضل پور کی ساری سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے فاضل پور میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا، فاضل پور میں سیلاب زدگان سے خطاب کے دوران یوسف رضا گیلانی کا سٹیج ٹوٹ گیا، یوسف رضا گیلانی اسٹیج پر لڑکھڑا اور تقریر جاری رکھی۔
اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نےکہا کہ سیلاب کی وجہ سے غریبوں کا مال تباہ ہوگیا جبکہ ہسپتال ، اسکول بھی بری طرح متاثر ہوٸے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کے پی کے ، سندھ اور جنوبی پنجاب پوری طرح متاثر ہوا، میں نے تمام کیمپوں کا وزٹ کیا ، ریلیف کیمپ کا بھی وزٹ کر چکا ہوں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ کے دفاتر کا بھی وزٹ کیا، مخیر حضرات بھی ہمارے ساتھ سامان لے کر آٸے ہیں جبکہ کڑوروں کا سامان متاثرین کو دینے والے مخیر حضرات قابل تعریف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فاضل پور کی ساری سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ڈی جی خان سے فاضل پور اور راجن تک روڈ بنانے کی ضرورت ہے۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ میں یہاں آپکے دکھ درد میں شامل ہونے کے لٸے آیا ہو، میں حکومت سے گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ متاثرین کے لٸے خاص پالیسی بناٸے جبکہ بل اور فیول چارچز ان متاثرین سے نا لیے جاٸے۔