فارن ایجنٹ آج بھی جھوٹ بولنے اور جعل سازی سے باز نہیں آیا، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ فارن ایجنٹ آج بھی جھوٹ بولنے اور جعل سازی سے باز نہیں آیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ میں مریم نواز نے کہا کہ میرا پاسپورٹ مجھے واپس کر دیا گیا ہے الحمدُ اللّٰہ، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ پاسپورٹ اس کیس میں 3 سال ضبط رہا جو کیس میرے خلاف کبھی بنا ہی نہیں؟

انہوں نے کہا کہ میرے جلسوں کے خوف سے فتنہ نے مجھے”تفتیش” کے لیے 3 ماہ نیب میں حبسِ بےجاہ اور کوٹ لکھپت جیل میں ڈیتھ سیل میں رکھا، مگر کیس آج تک فائل نہیں ہوا۔

‘عبرت ناک انجام اس کے تعاقب میں ہے’

مریم نواز نے کہا کہ فتنہ کی ظلم اور انتقام پر مبنی سیاست کو مٹنا ہی تھا ایک دن کیونکہ یہ قدرت کا اصول ہے، مگر یہ فارن ایجنٹ آج بھی جھوٹ بولنے اور جعل سازی سے باز نہیں آیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ مکافاتِ عمل اور اس کا عبرت ناک انجام اس کے تعاقب میں ہے انشاء اللّٰہ۔

‘اللّٰہ نے مجھے جھکنے نہیں دیا’

انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی افسوس نہیں، اللّٰہ نے بہت ہمت دی انتقام اور ناانصافیوں کا سامنا کرنے کی، اللّٰہ نے مجھے جھکنے نہیں دیا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ مجھے ظالموں کا شکریہ ادا کرنا ہے کہ انجانے میں میری ایسی ٹریننگ کر گئے کہ میں خود بھی چاہتی تو نہیں کر سکتی تھی، یہ سب اللّٰہ ربّ العزت کے کام ہیں۔

لاہورہائی کورٹ کا مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نےعدالت کو بتایا کہ نیب کو مریم نواز کی اور نہ ہی ان کے پاسپورٹ کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدرمریم نواز کی پاسپورٹ کےحصول کیلئےمتفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس محمد امیربھٹی کی سربراہی میں3رکنی بینچ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی، بینچ میں جسٹس علی باقرنجفی اورجسٹس طارق سلیم شیخ شامل تھے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سید وقار حسین اور اسپیشل پراسیکیوٹر سید فیصل رضا بخاری کےعلاوہ مریم نواز کی طرف سے امجد پرویز ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

وکیل مریم نواز نے عدالت سے کہا کہ گزشتہ سماعت پر تاخیر سے پیش ہونے پر غیر مشروط طور معافی مانگتا ہوں جس پر چیف جسٹس نے جواب دیا کہ کوئی بات نہیں، عدالت کو اس سے کوئی غرض نہیں۔

Best Car Accident Lawyer