پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ عوام کی چیخیں فرش سے عرش تک پہنچ چکی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر انکے خلاف دہشت گردی کے پرچے بنوا رہی ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کو مدد کے لیے پکاررہے ہیں۔
‘ستمبر ستمگر مہینہ ہوگا’
شیخ رشید نے کہا کہ عوام کی چیخیں فرش سے عرش تک پہنچ چکی ہیں، ستمبر ستمگر مہینہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سمجھ آگئی ہے کہ شہباز شریف اپنے اقتدار کے لیے کہاں تک جاسکتے ہیں، ووٹ دینے والے سیلاب میں مررہے ہیں اور لینے والے اسلام آباد میں مزے کررہے ہیں۔
‘ڈالر کو پر لگ گئے ہیں’
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف کا لیٹر آف انٹینٹ عام کیا جائے تاکہ آنے والے عذاب کا پتہ چل سکے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات سستی، ہم 20روپے فی لیٹر مزید سیلز ٹیکس لگانے جارہے ہیں، فیول سرچارج کے بغیر بینک بل وصول نہیں کررہے، ڈالر کو پر لگ گئے ہیں۔
انٹر بینک میں ڈالر 219 روپے کا ہو گیا
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اڑان کا سلسلہ ایک بار پھر جاری ہے۔
انٹر بینک میں آج 62 پیسے کے اضافے سے امریکی ڈالر 219 روپے کا ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر 72 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 218 روپے 38 پیسے پر پہنچ گیا تھا۔
عمران خان آج انسداد دہشت گردی عدالت جائیں گے
خاتون جج زیبا چودھری، آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کو دھمکیاں دینے پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے مقدمے سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے عمران خان کو تین دن کے اندر ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملنے والی حفاظتی ضمانت کا آج آخری دن ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی زیر صدارت قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان نے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا۔